12 جون 2014 - 04:13
دھشتگردوں کے ہاتھوں موصل میں ترکی کے آئل ٹینکر اغوا

عراق کے شورش زدہ علاقے موصل میں دھشتگرد گروہ داعش سے وابستہ عناصر نے ترکی کے 28 آئل ٹینکر ڈرائیوروں کو اغواء کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان آئل ٹینکر ڈرائیوروں کو داعش گروہ کے دھشتگردوں نے اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ ترکی کے جنوب میں اسکندرون بندرگاہ سے ایندھن موصل کے ایک بجلی گھر منتقل کررہے تھے۔ ترکی کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ انقراء عراق میں اپنے سفارت خانے کی مدد سے ان ڈرائیوروں کی رہائی کے لئے اقدامات کررہا ہے۔ عراق کے شہر موصل کچھ علاقوں میں دھشتگرد گروہ داعش کے قبضے کے بعد عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے ملک بھر میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ ملک میں ایمرجینسی کے نفاذ کے لئے فوری طور پر منظوری دے۔ ادھر عراق کی پارلیمنٹ نے جمعرات کے دن اپنا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ گذشتہ روز اکثر خبر رساں ایجنسیوں نے خبر دی تھی کہ عراق میں ایمرجنسی نافذ کردی گئي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲
 

لیبلز